Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حافظ آباد:حافظ آباد میں موٹر وے پر دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق جبکہ 140سے زائد زخمی ہوگئے۔
حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب موٹر وے ایم ٹو پر شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
انتظامیہ کے مطابق ،حادثے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق جبکہ 146افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں اور شیخوپورہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا،زخمیوں کا کہنا ہے کہ حادثہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث پیش آیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
http://www.dailymotion.com/video/x50g9wa