Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:محکمہ ریلوے کی جانب سے کراچی میں ٹرینوں کے افسوسناک حادثے کی تحقیقات کے لئے ابتدائی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں ارشد کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کرے گی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم آج کراچی روانہ ہو جائے گی۔ انسپکٹر آف ریلویز 3 دن میں حادثے کی ابتدائی رپورٹ مکمل کر کے وزارت ریلوے کو پیش کرے گی جبکہ حادثے کی تفصیلی رپورٹ بھی 8 دن میں مکمل کر لی جائے گی۔
وفاقی وزارت ریلوے کے مطابق ،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔