Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ :گڈانی سانحے کے بعد جہاز کے مالک اور چیئرمین شپ بریکنگ ایسوس ایشن کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے گرفتاریوں کی تصدیق کی اور کہا کہ بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اورمحکمہ مالیات کے تین افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان سردار ثنا اللہ زہری نے جائے وقوع کا ایک منٹ پر محیط طوفانی دورہ کیا،میڈیا سے بات ہوئی تو وزیراعلی بلوچستان واقعے کی تفصیلات سے ہی لاعلم دکھائی دئے ۔
وزیراعلی بلوچستان کے مطابق جہاز کے مالک اور شپ بریکنگ ایسو سی ایشن کے چیرمین کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کا یقین دلایا ۔