شائع 04 جنوری 2016 08:12am

آر ڈی برمن کوہم سے بچھڑےاکیس برس بیت گئے

کراچی:آر ڈی برمن موسیقی کے آسمان پر چمکتا ہوا وہ ستارہ تھے جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا آج انہیں ہم سے بچھڑے اکیس برس بیت چکے ہیں لیکن وہ آج بھی ہم سب میں زندہ ہیں۔

آر ڈی برمن نے موسیقی کے فن کو عروج بخشا وہ موسیقی کے فن کواس انتہا پر لے گئے جہاں ہر کوئی نہیں پہنچ سکتا ،انہوں نے ساٹھ اور ستر کی دہائی میں جیز،راک اور ڈسکو دھنوں کے امتزاج سے موسیقی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔

انہوں نے تقریباً تین سو فلموں میں اپنے فن کا جادو جگایا اور موسیقی کی دنیا کے عظیم فنکار کشوراور اپنی دوسری اہلیہ آشا بھوسلے کے ساتھ زیادہ تر کام کیا۔

انہیں بھارت کے سب بے معتبر سمجھے جانے والے فلم فئیر ایوارڈ سے تین بار نوازا گیا ،آخری بار انہیں ایوارڈ فلم اے لو اسٹوری پر ملا جو ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔

آرڈی برمن چون برس کی عمر میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے لیکن ان کے فن کی بدولت انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Read Comments