Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
واشنگٹن:امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کہتے ہیں پاک امریکاتعلقات مشترکہ جمہوری مقاصد، باہمی احترام اورامن کی بنیادپرقائم ہیں۔
واشنگٹن میں ویمن فارن پالیسی گروپ کےاعزازمیں پاکستانی سفارتخانےمیں منعقدہ تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کسی تفریق کےبغیرکی جارہی ہے۔
انہوںں نے کہا کہ دہشت گردوں کاخاتمہ سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کانتیجہ ہے،سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کےباعث پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔
جلیل عباس جیلانی نے شرکاء کو جنوبی ایشیامیں امن واستحکام اورخطےکی تیزی سےبدلتی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔