افغان مونالیزا شربت گلا کو ملک بدر کرنے کا حکم

شائع 04 نومبر 2016 10:31am

پشاور:پشاور کی خصوصی عدالت نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کا اعتراف کرنے پر افغان خاتون شربت گلا کو ملک بدر کرنے کا حکم  دے دیا گیا، شربت کو 15روز کی سزا کےساتھ 1لاکھ 10ہزار روپے جرمانا بھی ادا کرنا ہوگا۔

کبھی سبز آنکھوں والی افغان مونا لیزا کہلانے والی شربت گلا کو جعلی شناختی کارڈ بنوانے پر سزا سنا دی گئی،شربت گلا کو پاکستان بدر کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ۔

شربت گلاکوپشاورکی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،خصوصی عدالت کی جج فرح جمشید کے روبرو دونوں جانب سے وکلاءنے دلائل پیش کئے جس کے بعد ملزمہ نے ازخود اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

عدالت نے ملزمہ کی سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ملزمہ 11دن سنٹرل جیل پشاور میں قید کاٹ چکی ہے۔

جس کے بعد وہ 4 دن مزید سنٹرل جیل پشاور میں رہے گی اور پھر اسے طورخم بارڈر پر افغانستان منتقل کر دیا جائے گا۔

Read Comments