Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چارسدہ:چارسدہ کےعلاقےسرومیں پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔
چارسدہ کے علاقے سرو میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپرشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،جن میں پینتالیس ایس ایم جی گنز، سینتالیس بندوق ، پستول اور مختلف اقسام کے راﺅنڈز شامل ہیں ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔