Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کرک :کرک انڈس ہائی وے پردو ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور ستائیس زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کرک انڈس ہائی وے پر عباسی بانڈہ کے مقام پردو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تیرہ زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے، جہاںبیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
دوسرے حادثے میں چوگی کے قریب باراتی گاڑی اور مزدا میں تصادم میں ایک ہی خاندان کے چودہ افراد زخمی ہو گئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔