کھٹمنڈو: پہلے صوابی کا خوبرو چائے والا، پھررکشے والا اوراب ترکاری والی حسینہ کی سوشل میڈیا پردھوم ہے، نیپال کی ترکاری بیچنے والی طالبہ کانام تو معلوم نہ ہوسکا البتہ وہ خوبروحسینہ کے لقب سے مشہور ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر آج کل چرچا ہے نیپال کی بھولی بھالی طالبہ کاجو ترکاری بیچنے کا کام کرتی ہے،نیپال سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے ان دنوں سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوبرو لڑکی کی دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں ،جن میں وہ سبزی کی مارکیٹ میں موبائل پر بات کرتے اور سبزی کی ٹوکریاں کندھے پرلادے جارہی ہے۔
لڑکی کا نام تو تاحال معلوم نہیں ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر یہ خوبرو حسینہ ترکاری والی کے نام سے مشہور ہوگئی ہے۔
http://www.dailymotion.com/video/x50ocl6