کراچی:موسم سرما کی چھٹیوں کےبعدتعلیمی ادارےکھل گئے

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2016 09:27am

کراچی:موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کراچی کے تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے روز طلبہ کی حاضری کم رہی۔موج مستی کے بعد سکول آئے بچوں کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں توخوب ہلا گلا کیا۔موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تمام سرکاری اور نجی اسکول کالجز کھل تو گے لیکن حاضری معمول سے کم رہی۔
چھٹیوں میں موج مستی کے بعد سکول کا رخ کرنے والے بچے جہاں اپنے دوستوں سے مل کرخوش تھے،تو وہیں کچھ اداس بھی نظر آئے،بچوں کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کا توپتہ ہی نہیں چلا۔اکیس دسمبر دو ہزار پندرہ سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا تاہم یکم جنوری کو بیشتر سرکاری اسکول اور کالجز نہیں کھولے جا سکے۔

Read Comments