اسلام آباد:پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کے فن سے واقف ہیں آئے روز ان کا کوئی نہ کوئی ایسا بیان سامنے آجاتا ہے جو انہیں خبروں کی زینت بنا دیتا ہے ۔
میرانے اپنی معصوم سی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک پانڈے کا بچہ گود لینا چاہتی ہیں اور اس کے لئے انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو درخواست بھی دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میرا نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ پانڈے کے بچے کے لئے وہ جنگل کا ماحول بھی تیار کریں گی تاکہ اسے کوئی پریشانی نہ ہو۔
محکمہ والڈ لائف کے ذرائع کے مطابق انہیں میرا کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر غور کیا جارہا ہے،تاہم سب کی مشاورت سے فیصلہ ہونے کے بعد میرا کو پانڈے کا بچہ قیمتاً دے دیا جاےئے گا۔
میرا کی اس عجیب خواہش پر ہم صرف یہ ہی کہہ سکتے ہیں کہ خدا انہیں عقل دے۔