Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل کی درخواست کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹرعاصم حیسن کی ہیڈرو تھراپی اورآپریشن کے حوالے سے دائر درخواست پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے۔عدالت نے 8 نومبر کو نیب پراسیکیوٹر کے دلائل طلب کئے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر عاصم مسلسل کمرمیں درد کے باعث شدید علیل ہوچکے ہیں،بیماری بڑھ جانے سے ڈاکٹرعاصم چل نہیں سکتے وہ ویل چیئر کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضیاءالدین اسپتال کے علاوہ کسی بھی سرکاری اور پرائیوٹ اسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت موجود نہیں ہے۔