Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی پی دو سوچھبیس سے ن لیگ کے چوہدری حنیف کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ن لیگ کے رہنما چوہدری حنیف کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت عظمی کے بینچ نے سماعت کے بعد پنجاب اسمبلی کے حلقہ دو سوچھبیس سے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری حنیف کی نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا۔ الیکشن ٹربیونل نے وکالت کی جعلی ڈگری پر چوہدری حنیف کو نااہل قراردیا تھا۔۔ جس پرچوہدری خنیف نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔