Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورے پرسری لنکا روانہ ہو گئے۔ سری لنکن صدرسے ملاقات کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پردستخط بھی ہوں گے۔وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورے پرسری لنکا روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اورسری لنکا کے صدردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کولمبو میں وزراء ، ارکان پارلیمنٹ،مذہبی رہنماؤں اور تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اورمفاہمتوں پردستخط بھی کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کو سری لنکن صدرنے دورہ کی دعوت دی تھی۔