کراچی:پولیس اوررینجرز کی کارروائی، مجلس وحدت المسلمین کے رہنماءگرفتار

اپ ڈیٹ 06 نومبر 2016 06:17am

کراچی:کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرکے مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علامہ مرزا یوسف حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ،رات گئے پولیس اور رینجرز نے ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی،کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی۔

دوران سرچ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء اور مسجد نور ایمان کے خطیب علامہ مرزا یوسف حسین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ،مرزا یوسف حسین گذشتہ روز انچولی پر ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے اور حراست میں لئے جانے کے وقت گھر پر موجود تھے۔

Read Comments