Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حب:گڈانی سانحے کے مزید 2زخمی مزدور دم توڑ گئے،جاں بحق مزدوروں کی تعداد 25ہو گئی ۔
سانحہ گڈانی کے 2زخمی حسن ولد کریم اور عالم ولد بابر کراچی کے سول اسپتال میں زیر علاج تھے، جن میں عالم نے آج اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
حسن کو گذشتہ شب اسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھاتاہم گڈانی واپس پہنچ کر اس کی طبیعت بگڑ گئی اور موت کی آغوش میں چلا گیا۔
کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے بھاری مشینری کی مدد سے متاثرہ جہاز اور ارد گرد بکھرے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے ۔
گڈانی کی شپ بریکنگ یارڈ میں خون پسینہ بہانے والے مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں ،محنت کشوں کی المناک موت پر ان کے ورثا غم سے نڈھال ہیں جن کی ابھی تک کسی نے داد رسی نہیں کی۔