ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار اور ڈانسر شاہد کپور نے اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو اداکارہ بنانے سے خوف کھاتے ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ'میں اس وقت سے ڈرتا ہوں جب میری بیٹی میرے پاس آکر کہے گی کہ میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹی کیلئے اپنے کام سے 5 ماہ کی چھٹی لی ہےاور اب وہ تقریباً2 ماہ کی ہونے والی ہے،اپنی بیٹی کے ساتھ گزارا جانے والا ایک ایک دن میرے لئے حیرت انگیز اور خوشگوار ہے۔
شاہدسے جب پوچھا گیا کہ آپ اپنے والد پنکج کپور کی طرح بننا چاہتے ہیں،تو ان کا کہنا تھا کہ میرے والد بہت اچھے انسان ہیں،وہ ہم سب کا بیحد خیال رکھتے ہیں ،میں چاہتا ہوں میں بھی بالکل اسی طرح اپنی بیٹی کا خیال رکھوں۔
واضح رہے کہ شاہد کپور ان دنوں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم 'رنگون'کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،اس کے علاوہ وہ سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم 'پدماوتی'میں بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس