خیبرایجنسی :غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ،سرچ آپریشن جاری

شائع 07 نومبر 2016 07:30am

جمرود:خیبرایجنسی کےعلاقے شاہ کس میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے،علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس میں پولیٹکل انتظامیہ نےغیرمعینہ مدت تک کیلئے  کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اورپولیٹیکل انتظامیہ کا مشترکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔

گزشتہ روز جمرود میں خاصہ دار فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خاصہ دار فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

سرچ آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Read Comments