ملالہ کا ایک اور اعزاز

شائع 04 جنوری 2016 09:39am

  سب سے کم عمر نوبل پرائز جیتنے والی ملالہ یوسفزئی سب سے زیادہ تعریف کی جانے والی شخصیا ت میں دوسرے نمبر پر 

یو گوو یو کے پول کے مطابق ہولی ووڈ پر راج کرنے والی اور انسان دوست شخصیت اینجلینا جولی پہلے اور ملالہ یوسفزئی دوسرے نمبر پر ہیں

ملالہ جنہیں دو ہزار پندرہ میںبرطانیہ میں سب سے زیادہ متاثر کرنے والے پانچ سوافراد کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا انہیں اینجلینا کے بعددوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تعریف کی جانے والی شخصیات میں جگہ ملنا باعث فخر ہے۔

ملالہ جب پندرہ سال کی تھیں تو لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اپنی جدوجہد کے دوران اُن پر طالبان نے حملہ کیا تھا ،جس کے بعد سے وہ ایک گلوبل امبیسیڈر بن گئیں اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے لگیں ۔

Read Comments