سپریم کورٹ نے عمران خان اورجہانگیر ترین سے جواب طلب کرلیا

شائع 07 نومبر 2016 09:50am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی درخواست پرعمران خان اورجہانگیرترین سے جواب طلب کرلیا ۔

سپریم کورٹ میں عمران خان اورجہانگیرترین کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس نے پاناما لیکس کی درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فریق کا جواب آجائے تب فیصلہ کریں گے۔

 اکرم شیخ نے کہا کہ بات صرف آف شور کمپنی کی نہیں تحریک انصاف غیرملکی فنڈ لینے والی جماعت ہے،عمران خان سے جرح کرنا چاہتے ہیں ۔

سپریم کورٹ نے عمران خان اورجہانگیرترین سے 15 نومبرتک جواب مانگ لیا ۔

سپریم کورٹ کوباہربات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے مبارک باد دیتےہوئے کہ 15 نومبرسے عمران خان کی تلاشی شروع ہوری رہے،تیتر بٹیر برآمد ہوں گے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ عدالت عظمی کا ہرفیصلہ منظورہوگا ۔

Read Comments