شائع 07 نومبر 2016 11:09am

غذائیں جو آپ کی صحت متاثر کر سکتی ہیں

کچھ ایسی غذائیں ہوتی ہیں جن کو ہم اپنی صحت کے لئے بہت اچھا تصور کرتے ہیں لیکن وہ غذائیں ہمارے لئے بالکل بھی صحت بخش نہیں ہوتیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسی بھی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جوکہ ہماری صحت کے لئے بالکل بھی فائدہ مند نہیں ہیں لیکن لوگوں کا خیال ایسا ہے کہ یہ غذائیں ان کی صحت کےلئے بہت فائدہ پہنچاتی ہیں۔

درج ذیل چند غیر صحت بخش غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے۔

٭ جوس

کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ڈبے میں موجود جوس ہماری صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب کچھ لوگوں کو ڈائٹنگ کرنی ہوتی ہے تو وہ جوس کا اتنخاب کرتے ہیں اور ڈبے کے جوس کو اپنی ڈائٹ میں شامل کرلیتے ہیں۔ لیکن جوس آپ کا وزن کم کرنے میں نہیں بلکہ وزن کو بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں اضافی شوگر شامل ہوتی ہے جس کی وجہ آپ کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔

٭ پروٹین بار

کچھ لوگ فوری انرجی حاصل کرنے کے لئے پروٹین بار کا انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن پروٹین بار ہمیں وقتی انرجی دیتے ہیں لیکن اس کے اثرات ہماری صحت پر بالکل منفی ہوتے ہیں۔

٭ بران بریڈ

دکانوں پر ملنے والی بران بریڈ کو ہرکوئی یہ سمجھتا ہے کہ ڈبل روٹی ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ دراصل دکان پر ملنے والی بران بریڈ کے پیچھے کی حقیقت شاید آپ کو معلوم نہ ہو۔ میدے سے بنی سفید ڈبل روٹی پر چائے کے پانی رنگ دے دیتے ہیں۔ اس سے میدے سے بنی سفید ڈبل روٹی بران بریڈ بن جاتی ہے۔

٭ لو فیٹ دہی

کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ کم چکنائی والی ڈیری پروڈکٹس کے ہماری صحت پر کچھ نقصانات نہیں ہوتے۔ لیکن ان لوگوں کا یہ خیال بالکل غلط ہے کیونکہ کم چکنائی والی ڈیری پروڈکٹس آپ کو غذائیت نہیں بخشتیں بلکہ اس سے آپ کی صحت اور خراب ہوتی ہے۔

٭ ویجیٹیبل آئل

ویجیٹیبل آئل سے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اس میں پکا ہوا کھانا صحت کےلئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ویجیٹیبل آئل جیسے سویا بین آئل، سن فلور آئل اور دیگر آئل آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان آئل میں اومیگا 6 فیٹی ایسیڈ شامل ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو جلن کی شکایت ہوسکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments