Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد :حکومت نے قومی سلامتی سے متعلق متنازع خبر کے معاملے پر سابق جج عامر رضا خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں خفیہ ایجنسیوں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔
حکومت نے قومی سلامتی سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی کے سربراہ سابق جج عامر رضا خان ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، محتسب پنجاب نجم سعید اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کمیٹی میں خفیہ ایجنسیوں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ تحقیقاتی ٹیم متنازعہ خبر پر اپنی تحقیقات مکمل کر کے وزیراعظم نوازشریف کو بھیجیں گے۔
واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم کی سمری وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو ارسال کی تھی ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔