آرمی چیف راحیل شریف کا فوجی مشقوں کا معائنہ

شائع 07 نومبر 2016 05:57pm

کھاریاں :پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف  نے کھاریاں کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ کیا،معائنے کے دوران سپہ سالارکومشقوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے قریب فوجی مشقوں کے انعقاد کاجائزہ لیا ۔ اس موقعے پرفوجی حکام نے آرمی چیف کو ورچوئل وار روم میں مشقوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فوجی مشقیں سینٹرل اورسدرن کمانڈ کے آپریشنل پلان اور تیاریوں کی توثیق کیلئے کی جارہی ہیں۔

Read Comments