کراچی :2مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک

اپ ڈیٹ 08 نومبر 2016 06:35am

کراچی:کراچی میں 2مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، تازہ کارروائیاں پاک کالونی اور سرسید ٹاؤن کے علاقوں میں کی گئیں۔

پولیس نے پہلی کارروائی پاک کالونی کے علاقے میں کی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ،ہلاک ملزم انور جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

سرسید ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے۔

Read Comments