ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 08 نومبر 2016 06:43am

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، ایبٹ آباد کے علاقے نگری بالا میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 بچیاں جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کی اور ملبے سے زخمی خاتون اور بچیوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،جاں بحق بچیوں کی عمریں 5  سے 10 سال کے درمیان ہے جبکہ زخمی خاتون کو بھی ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Read Comments