Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:حکومت سندھ نے یوم اقبال پر9نومبرکو سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ،کل بروز بدھ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے صوبے بھر کے سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم کے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا تھا۔
اعلامیے میں تمام اسکولوں اور کالجز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کی روشنی میں مصور پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کی ترویج کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں ۔
http://www.dailymotion.com/video/x515wj9