اپ ڈیٹ 04 فروری 2016 08:01am

جوہی چاولہ کا دل والے پر کرارا بیان

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ جوہی چاولہ کا شمارکنگ خان کے سب سے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے، ان دونوں کا اپنی دوستی کے بارے میں کہنا ہے کہ ہماری دوستی اٹوٹ ہے یہ کبھی ختم نہیں ہوگی۔

جوہی نے شاہ رخ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم دل والے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دل والے کے بارے میں اچھی رائے نہیں سنی اور اسی لئے انہوں نے دل والے نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہی سے جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے شاہ رخ کی فلم دل والے دیکھی ہے یا نہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی اور آگے بھی نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان سے جب فلم نہ دیکھنے کی وجہ معلوم کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس فلم کے بارے میں لوگوں سے اچھی رائے نہیں سنی اور اسی وجہ سے وہ یہ فلم نہیں دیکھیں گی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اور جوہی نے کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ڈر،یس با س وغیرہ شامل ہیں ۔

Read Comments