Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سعودی فضائیہ کے سربراہ میجرجنرل محمد صالح العتیبی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی فضائیہ کے سربراہ میجرجنرل محمد صالح العتیبی نے پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے معززمہمان کا استقبال کیا اورپاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے اعزازی گارڈ پیش کی ۔
پاک، سعودیہ فضائیہ کے سربراہان کی ملاقات میں پیشہ وارانہ اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ، سعودی وفد کوپاک فضائیہ تنظیمی ڈھانچے، کردار اورامورپرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
میجرجنرل محمد صالح نے دہشت گردی کیخلاف پاک فضائیہ کے عزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
اس موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہا کہ پاک، سعودی فضائی افواج کے مابین بہترین پیشہ وارانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب کو فوجی اورہوابازی کی تربیتی سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔