شائع 08 نومبر 2016 10:34am

دفتر میں بیٹھ کر وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

دفتر میں سارا دن بیٹھے رہنا ہماری صحت کے ساتھ ساتھ جسم  کے لئے  بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ 8 گھنٹوں تک مسلسل اسکرین کو دیکھنے اور ایک ہی جگہ دیر تک بیٹھے رہنے سے آپ کو کمر درد، جوڑوں کا درد اور پِیٹھ میں درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔

اس  قسم کے تمام دردوں سے بچنے کے لئے آج ہم آپ کو چند ہلکی پھلکی ورزش کے بارے میں بتائیں گے، جن کی وجہ سے آپ کو درد میں آرام ملے گا اور آپ دفتر میں اچھی پرفارمنس بھی دے سکیں گے۔

٭ گردن کو اسٹریچ کریں

اپنی گردن کو دائیں اور بائیں جانب اسٹریچ کریں۔ اس طرح اسٹریچ کریں کہ آپ کا کان کاندھوں کو چھوئے۔

٭ ہنچ بیک ریمور

اپنے ہاتھوں کو پیچھے سے باندھ کر اوپر اور نیچے کی جانب لے کر جائیں۔ یہ پوسٹر تھوڑا مشکل ہے لیکن کوشش کرکے یہ ایکسر سائز ضرور کریں۔

٭ بک ویٹ

اپنے دفتر کی لائبریری میں جائیں اور وہاں سے سب سے موٹی کتاب لے کر آئیں۔ پھر اس کتاب کو دونوں ہاتھوں سے پکڑیں اور اوپر تک لے جانے کے بعد کتاب کو پیچھے لے کر جائیں۔ ہاتھ جتنا اوپر جائیں اتنا اچھا ہے۔

٭ شولڈر اسکوئز

اپنی مٹھیوں کو روز سے بند کرلیں اور اپنے کاندھوں کو شدید زور کے ساتھ آگے پیچھے کریں۔ 8 سکینڈ تک کے لئے اس عمل کو جاری رکھیں پھر اپنے کاندھوں اور مٹھیوں کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔

٭ ٹانگوں کو سیدھا کریں

اپنی کرسی پر بیٹھ کر اپنی ایک ٹانگ کو 10 سیکنڈ کے لئے بالکل سیدھا کرلیں، پھر اپنی دوسری ٹانگ کو بھی 10 سکینڈ کے لئے بالکل سیدھا کریں۔ اس عمل سے مسلسل بیٹھے رہنے کے باعث آپ کی ٹانگوں میں درد نہیں ہوگا۔

٭ ہاتھوں کو اوپر کریں

اپنے دونوں ہاتھوں کو ملا کر پکڑیں اور ان کو اوپر تک لے جانے کے بعد واپس نیچے لے آئیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔

 http://www.vagabomb.com/Easy-Desk-Workouts-You-Can-Do-in-Office/ :بشکریہ

Read Comments