بھارتی انٹیلی جنس اور”را“ کے نیٹ ورک کے3 ارکان بھارت روانہ

اپ ڈیٹ 08 نومبر 2016 09:42am

اسلام آباد:بھارتی انٹیلی جنس اوررا کے نیٹ ورک کے 8ارکان میں سے 3بھارت روانہ ہوگئے،مزید 5 واہگہ کے راستے واپس جائیں گے۔

سفارت کاری کے روپ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ اوربھارتی ہائی کمیشن کے 3 اہلکاراسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔

انوراگ سنگھ(کمرشل سیکریٹری) ،وجےکمارورما اورماودھون ننداکماربین الاقوامی ائیرلائن کے ذریعے دبئی کے راستے بھارت گئےجبکہ دیگر5بھارتی ایجنٹ واہگہ بارڈ کے راستے کل بھارت جائیں گے۔

جن میں امردیپ سنگھ (ویزا اتاشی) ،بلبیر سنگھ(سیکریٹری پریس اینڈ انفارمیشن)،راجیش کمار(قونصلر کمرشل) ، جیابالان سنتھیل ، اوردھرمندرسودھی شامل ہیں۔

بھارتی ہائی کمیشن کے یہ آٹھوں اہلکاربھارتی خفیہ ایجنسی را اورآئی بی کیلئے کام کرتے تھے جبکہ راجیش کمار ،را، کا اور بلبیرسنگھ آئی بی کا اسٹیشن چیف تھا ۔

 کمرشل سیکریٹری ، ویزا اتاشی ، پریس سیکریٹری اورکونسلرکمرشل کے عہدوں کی آڑمیں پاکستان میں تخریبی کاری اوردہشت گردی سمیت ان کی مالی معاونت میں بھی ملوث رہے۔

http://www.dailymotion.com/video/x515wl0

Read Comments