شائع 08 نومبر 2016 08:15am

فلموں کے ساتھ ذاتی زندگی میں بھی کامیاب کنگ خان

ممبئی:بولی وڈ  کنگ شاہ رخ خان کو چاہے آپ پسند کریں یا نہ کریں لیکن انہیں نظر انداز کرنا ناممکن ہے،ان کی شخصیت میں ایسا جادو ہے جو ان کے بارے میں بار بار سوچنے پر مجبور  کرتا ہے۔

 شاہ رخ خان نے جب سے بولی وڈ میں قدم رکھا ہے صرف کامیابی حاصل کی ہے،ان کے بارے میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ وہ صرف جیتنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔

کنگ خان کی جیت صرف بولی وڈ تک محدود نہیں ہے بلکہ انہوں نے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی سمیٹی ہے۔

شاہ رخ کے اسکول کے ساتھی سندیپ پاریکھ  نے حال ہی میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر چند تصاویر شئیر کی ہیں جو اس وقت کی ہیں جب شاہ رخ   نئی دہلی میں سینٹ کولمبیا  اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

اس وقت خان نے بہت سے اعزازت اپنے نام کئے تھے،جو اسکول کے میگزین میں بھی شائع ہوئے تھے۔

تصاویر دیکھئے

 vagabomb.com:بشکریہ

Read Comments