پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے بجٹ کے معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل

شائع 08 نومبر 2016 11:30am

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے بجٹ کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،چیئرمین پی آئی اے نے شرکاء کو گزشتہ  6ماہ کی کارکردگی پربریفنگ دی۔

چیئرمین پی آئی اے نے بتایا  گزشتہ چھ ماہ کے دوران پی آئی اے میں 26.7 مسافروں اورکمپنی کی صلاحیت میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا پی آئی اے کے پاس 2018 تک 50 طیارے ہوں گے،جس میں 17 نئی ایئر بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

وزیر اعظم نے قومی ایئرلائن اور سول ایوی ایشن کے بجٹ کے معاملات کوٹھیک کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ۔

وزیر اعظم نوازشریف کو وزارت ایوی ایشن کی جانب سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہورپر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن کے دائرہ کارمزید ممالک تک وسیع کیا جائے۔

Read Comments