شائع 04 جنوری 2016 10:39am

صنم کے مداحوں کے لئے خوشخبری

پاکستان ٹی وی کی معروف اداکارہ اور مقبول مارننگ شو کی میزبان نے دلہن بننے کا فیصلہ کر ہی لیا ۔

صنم جنگ کی شادی دوہزار سولہ کی بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنم جنگ کے منگیتر کانام سید عبدل قسام جعفری ہے وہ الفا ٹینگو فلائٹ سروس میں فلائٹ انسٹرکٹر ہیں ۔

ذرائع کے مطابق دونوں دو ہزار بارہ سے ساتھ ہیں اور اب انہوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں کہ انہیں اس نئے رشتے میں خوشیاں ملیں اور وہ ہمیشہ خوش رہیں۔

صنم جنگ نے اپنی مایوں اور مہندی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں آپ بھی دیکھئے۔

Read Comments