پاک فوج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، راحیل شریف

شائع 08 نومبر 2016 04:18pm

 

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف برسرپیکار پاک فوج دشمن کو ہر طرح سے اور بھرپور جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے ، کسی غلط فہمی کے تحت مہم جوئی دشمن کو بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں جاری جنگی مشقوں خصوصاً رات اور صبح کے مخصوص آپریشنزکا جائزہ لیا۔

 اس موقعے پر اپنے خطاب میں سپہ سالار نے کہا کہ مشقوں کے انعقاد سے مطلوبہ نتائج حاصل اور جدید مواصلاتی وسائبرنظام کے استعمال سے فوری ردعمل کی صلاحیت بڑھ گئی، مشقوں کی کامیابی سے جنگی تیاری پراعتماد مزید بڑھا۔

 ان کاکہنا تھا کہ مقامی سطح پرتیارکردہ جدید نظام ۔ بڑھتی تکنیکی صلاحیت اورخود انحصاری کا مظہر ہے، آرمی چیف نے واضح کیا کہ دہشت گردی کیخلاف برسرپیکارفوج مکمل تیار ہے، کسی بھی غلط فہمی یا غلط اندازے کے تحت مہم جوئی دشمن کو انتہائی مہنگی پڑ سکتی ہے، پاک فوج  دشمن کا بھرپورجواب دینے کومکمل تیار ہے۔

 سپہ سالار نے مزید کہا کہ فخر ہے کہ نامسائد حالات میں بھی جوانوں کے جذبہ، مسمم ارادے اوربہادری نے عالمی شہرت حاصل کی، جنرل راحیل شریف نے فوج کو ہرلمحہ تیار رہنے پر زور دیا اورفوجی دستوں کے بلند حوصلے اور لڑاکا مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد مرکزی کمانڈ کے تحت رات اور صبح کے وقت پوری مہارت کیساتھ آپریشنزاور مشینی، پیادہ اور معاون دستوں میں مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنانا تھا۔

Read Comments