سلمان خان ہیلری کلنٹن کی حمایت میں بول پڑے
ممبئی:ان دنوں امریکا میں ہونے والے الیکشنز پر پوری دنیا کی نظر ہے ،ایسے میں بولی وڈ ستارے کیوں پیچھے رہیں۔ بولی وڈ کے سلطان سلمان خان نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں امریکی الیکشن ڈونلڈ ٹرمپ کی بجائے ہیلری کلنٹن جیتیں۔ نیوز18کے مطابق سلمان خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہیلری کی کامیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'خدا آپ کو انسانی اقدار اور آئین پر چلنے کی طاقت دے۔' Hope you win. May god give you the strength to follow the constitution and human values. All the best.#HillaryClintonforpresident pic.twitter.com/lelPESTHEK — Salman Khan (@BeingSalmanKhan) November 5, 2016 واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن کو ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیا کی حمایت حاصل ہے جن میں معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو،بیونسی،کم کارڈشیان ،کیٹی پیری وغیرہ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے،ان الیکشنز پر پوری دنیا کی نظر ہے کیونکہ پولنگ کے نتائج کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔