چائے والے نے کیرئیر کا پہلا اشتہار حاصل کرلیا
اسلام آباد کا نیلی آنکھوں والاپُرکشش چائے والا ( ارشد خان) موٹر سائیکل کا اشتہار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ معروف موٹر سائیکل کمپنی نے ارشد خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس میں وہ ماڈلنگ کرتے نظر آرہے ہیں ،ان تصاویر نے ایک بار پھر دھوم مچادی ہے۔ تصاویر میں ارشد کا بالکل نیا روپ نظر آرہا ہے جسے لوگ بیحد پسند کررہے ہیں،ارشد خان کو ایک کے بعد ایک ملنے والی آفرز سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اب وہ دن دور نہیں جب شوبز انڈسٹری پر 'چائے والے'کاراج ہوگا۔ یہ بھی پڑھیئے: پاکستان کا پر کشش ترین چائے والا واضح رہے کہ ارشد کا تعلق مردان کے ایک چھوٹے سے علاقے سے ہے،ماڈلنگ سے قبل ارشدچائے کے اسٹال پرکام کرتے تھے،فوٹوگرافر جویریا نے اسی اسٹال پر ارشد کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی اتنی مقبول ہوگئی کہ ارشد راتوں رات دنیا بھر میں مقبول ہوگئے ، یہیں سے ان کی قسمت بدلی اور آج ارشد خان معمولی چائے والے سے فیشن کا ابھرتا ہوا ستارہ بن چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی چائے والے کی دھوم بھارت تک #ArshadKhan #chaiwala pic.twitter.com/778LHTyQAn — Arshad Khan Chaiwala (@OfficialArshad) November 2, 2016 Thanks for supporting me guys ❤️#ArshadKhan #chaiwala pic.twitter.com/6r7Ml0ABWa — Arshad Khan Chaiwala (@OfficialArshad) November 2, 2016