Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے ڈیفنس 8سے ملنے والے 2مارٹر شیلز ناکارہ بنا دیئے گئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ،علیٰ الصبح کراچی کے علاقے ڈیفنس 8 سے 2 روز قبل ملنے والے مارٹر شیلز کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ ساؤتھ کے انچارج غلام مصطفیٰ آرائیں کے مطابق، 2 روزقبل ملنے والے مارٹر شیلز ناکارہ بنانے کے لئے جدید آلات درکار تھے تاہم آلات کی عدم دستیابی کے باعث مارٹر شیلز کو زمین میں دفن کردیا گیا۔
انچارج بی ڈی یو ساؤتھ کے مطابق ،مارٹر شیلز کو پاک آرمی کی جانب سے جدید آلات کی فراہمی کے بعد ناکارہ بنایا گیا۔
دونوں مارٹر شیلز کو روبوٹ کے ذریعے خالی پلاٹ میں منتقل کیا گیا جہاں پولیس اور دیگرحکام کے کی موجودگی میں ماہر عملے نے انہیں ناکارہ بنایا۔
بم ناکارہ بنائے جانے کے دوران علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی جبکہ ایک کلومیٹر تک کا علاقہ بھی خالی کرالیا گیا تھا۔