بھارتی نیٹ ورک کےمزید 2ارکان اسلام آباد سے بھارت روانہ

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2016 09:22am

اسلام آباد: بھارتی نیٹ ورک کے 8ارکان میں سے مزید 2اسلام آباد سے بھارت روانہ ہو گئے ،جس کے بعد پاکستان سے جانے والے اہلکاروں کی تعداد 5ہو گئی ہے جبکہ باقی 3اہلکار واہگہ کے راستے واپس جائیں گے۔

انڈین ہائی کمیشن ہے یا پاکستان میں تخریب کاری کا اڈا ، سفارتی اقتدار کو پامال کرتے ہوئے انڈین ہائی کمیشن دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنا رہا۔

پاکستان نے ملک مخالف سرگرمیوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا تو تانے بانے بھارتی ہائی کمیشن سے جا ملے،پاکستان نے ایکشن لیا اور ایسے تمام افراد کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد سفارت کاروں کو بہروپ بھرے جاسوسوں کی پاکستان سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے،مزید 2اہلکاراسلام آباد سے بھارت روانہ ہو گئے، جن میں سیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن بلبیرسنگھ اور جیابالان سنتھیل شامل ہیں۔

اس سے قبل 3 بھارتی اہلکار انوراگ سنگھ،وجے کمار ورما اور ماودھون نندا کماربھی بھارت جاچکے ہیں جبکہ دیگر3 بھارتی ایجنٹ واہگہ بارڈ کے راستے بھارت جائیں گے،جن میں امردیپ سنگھ ،راجیش کمار اوردھرمندرسودھی شامل ہیں۔

بھارتی ہائی کمیشن کے یہ آٹھوں اہلکار بھارتی خفیہ ایجنسی را اورآئی بی کیلئے کام کرتے تھے،جبکہ راجیش کمار را اور بلبیرسنگھ آئی بی کا اسٹیشن چیف تھا۔

http://www.dailymotion.com/video/x51fn8k

Read Comments