شائع 10 نومبر 2016 06:50am

ٹرمپ کی جیت پر شوبزشخصیات کا ملا جلا ردعمل

گزشتہ روز امریکا کی تاریخ کا حیران کن فیصلہ سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر 45 ویں صدر منتخب ہوگئے۔

امریکی صدارتی الیکشن پر  امریکی شہریوں کے ساتھ پوری دنیا کی نظر تھی ،ٹرمپ کی کامیابی  پر شوبز ستاروں نے بھی ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ ٹرمپ کا صدر ہونا امریکا کے ساتھ مذاق ہے۔

ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کیٹی پیری،لیڈی گاگا،چیر، مائکل مور، مارک روفالو، ووپی گولڈ برگ اور جیسیکا چیسٹن نے ٹرمپ کی کامیابی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 

ہالی ووڈ گلوکارہ چیر نے لکھا کہ دنیا پہلے جیسی نہیں رہے گی، وہ ہیلری کی شکست پر دکھی ہیں,کیٹی پیری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ شکست کے باوجود ہم خاموش نہیں رہیں گے، انقلاب آ رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری  اور بولی وڈ کے متعدد ستاروں  نے بھی ٹرمپ کی جیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments