موبائل انٹرنیٹ کے نقصانات

شائع 10 نومبر 2016 07:58am

ایک وقت تھا جب موبائل کو محض فون کالز کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن آج کے دور میں یہ ہرشخص کی  ضرورت بن گیا ہے، اب موبائل کے بغیر انسان کا گزارا ناممکن نظر آتا ہے۔

جیسے ہی دور جدید ہوتا جارہا ہے ویسے ہی موبائل بھی جدید ہوتے جارہے ہیں۔ آج کے دور کے موبائل میں ہر چیز موجود ہے، انٹرینٹ سے لے کر الارم تک ہر چیز موبائل میں موجود ہے۔

لیکن جہاں ہم موبائل کے اتنے زیادہ عادی ہوچکے ہیں وہیں ہم اس کے نقصانات سے شاید واقف نہیں ہیں۔ ہر چیز کا بہت زیادہ استعمال آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہی بات موبائل کے لئے بھی کہی جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

آج ہم آپ کو موبائل کے چند نقصانات سے آگاہ کریں گے جن سے شاید آپ پہلے واقف نہیں ہوں گے۔

٭ غیر محفوظ

موبائل آپ کو کمپیوٹر جیسی پرائیویسی فراہم نہیں کرتے۔ مختلف ویب سائٹ کی وجہ سے آپ کے موبائل فون میں وائرس آنے کے امکانات ہوتے ہیں اور اس طرح آپ کا موبائل خراب ہونے کے خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے۔

٭ چھوٹی اسکرین

بعض موبائل اسکرین چھوٹی ہونے کی وجہ سے اس میں کچھ چیزیں صاف نظر نہیں آرہی ہوتی۔ ویب پیج کو زوم کرنے کا آپشن موبائل میں موجود ہوتا ہے لیکن اس سے محض ٹیکسٹ بڑا ہوتا ہے۔ ویب سائٹ صحیح دیکھنے میں نہیں آتی۔

٭ غیر معیاری کنیکشن

موبائل میں انٹرینٹ آپ کو وہ اسپیڈ نہیں دے سکتا جو کمپیوٹر میں دیتا ہے۔ موبائل میں انٹرنیٹ سلو چلتا ہے۔

Read Comments