Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3 مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
لاہور کے علاقے راوی روڈ پر واقع ایک کپڑے کے کارخانے میں آج صبح 6 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس نے چند ہی لمحوں میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں،مگر تنگ گلیوں اور دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔آتشزدگی کے باعث کارخانے میں موجود 3 ورکرز شاہد،جاوید اور جہانزیب جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے 4 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا اور تینوں مزدوروں کی لاشیں باہر نکالیں۔
صوبائی وزیرخوراک بلال یسین نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ مکان میں خفیہ طور پر گارمنٹس کا کارخانہ چلایا جارہا تھا۔جو حادثے کا سبب بنا۔ایسے واقعات سے بچنے کیلئے خفیہ فیکٹریوں اور کارخانوں کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔
آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے،آتشزدگی کے باعث ملحقہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔