شائع 10 نومبر 2016 10:12am

ٹوئیٹر کی پروفائل پکچر کرتی ہے آپ کے مزاج کی عکاسی

ٹوئیٹر صارفین کو یہ بات جان کر حیران ہوگی ان کی پروفائل پکچر ان کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ جن لوگوں کی پروفائل پکچر بہت پرکشش ہوتی ہے لہذا ان کے فالورز بھی زیادہ ہوتے ہیں، کیونکہ اکثر پرکشش لوگوں کو زیادہ فالو کیا جاتا ہے۔

لیکن اب ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹوئیٹر صارفین کس مزاج کے ہیں اور کیسی شخصیت رکھتے ہیں؟ یہ تمام باتیں ان کی پروفائل پکچر سے سامنے آجاتی ہیں۔

محقیقن نے لوگوں کو پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیا اور اس کے بعد یہ جاننے کی کوشش کی کہ لوگوں کی پروفائل پکچرز ان کی شخصیت کی کیسے عکاسی کرتی ہیں۔

تحقیق میں شامل کی جانے والی کیٹگریرز ' منفی سوچ کے حامل افراد، ہمدردانہ طبیعت کے مالک لوگ، فرض شناس لوگ، موج مستی اور نئی چیزوں کو سیکھنے والے لوگ اور اپنے تجربات کو کشادہ کرنے والے لوگ' یہ تھیں۔

تحقیق کے مطابق منفی سوچ کے حامل لوگ اپنی منفی سوچ کو  دوسروں سے چھپانے کے لئے اپنی تصویر لگانے کے بجائے کسی جانور یا پھر کسی عمارت کی تصویر پروفائل پر لگاتے ہیں۔

ہمدردانہ طبیعت کے مالک لوگ مسکراتی اور ہنستی کھیلتی تصاویر پروفائل پر لگاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن تصاویر میں بہت زیادہ رنگ موجود ہوتے ہیں ایسی تصاویر بھی ہمدردانہ طبیعت کے مالکل لوگ لگانا پسند کرتے ہیں۔

فرض شناس لوگ ٹوئیٹر پر مہذب تصاویر لگانا پسند کرتے ہیں، ایسے تصویر جس میں انھوں نے اچھے کپڑے پہنے ہوئے ہوں اور کسی تصویر میں انھوں نے چشمہ لگائے ہوا ہو۔ غرض ایسے لوگوں کو مہذب تصاویر پسند ہوتی ہیں۔

نئی چیزوں کو سیکھنے والے اور موج مستی کرنے والے افراد کو بھی رنگ برنگی تصاویر لگانا پسند ہوتا ہے۔ ایسے لوگ اگر بڑی عمر کے ہوتے ہیں تو یہ لوگ جوان لوگوں کے ساتھ تصویر لگانا زیادہ پسند کرتے ہیں اور یہ لوگ جوان لوگوں کی طرز زندگی اپنانا چاہتے ہیں۔

وہ افراد جو اپنے تجربات کو کشادہ کرنا چاہتے ہیں وہ کسی بھی قسم کے پوز میں تصویر کھینچوانامعیوب نہیں سمجھتے۔ یہ لوگ کسی نہ کسی چیزکے ساتھ تصویر کھینچوانا پسند کرتے ہیں اور مختلف قسم کی اشکال بناکر تصویر کھینچوانا ان کو بہت پسند ہوتا ہے۔

Read Comments