تحریک انصاف کاسپریم کورٹ کے فیصلے کے مکمل احترام کا اعلان

شائع 10 نومبر 2016 10:32am

اسلام آباد:تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مکمل احترام کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی اپیل خارج کردی گئی ہے،تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی فیصلے کے مکمل احترام کا اعلان تو کیا گیا ہے لیکن ساتھ ہی خواجہ آصف کی جانب سے عدالت سے شواہد چھپانے کا بھی الزام عائد کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں لیکن این اے 110 میں دھاندلی کے مقدمے سے نظام کی کمزوریوں کے حوالے سے بہت سے پوشیدہ پہلو بے نقاب ہوئے۔

نعیم الحق کہتے ہیں خواجہ آصف اپنے زیردست انتظامی افسران کے ذریعے سپریم کورٹ سے شواہد چھپانے میں کامیاب رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کی تباہی کا پورا حساب لیا جائے گا۔

Read Comments