ایل او سی ، ورکنگ باونڈری پر خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

شائع 10 نومبر 2016 04:03pm

نئی دہلی :پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفترخارجہ طلب کیا اور کنٹرول لائن و ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اور اس کی فوجیں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل فائرنگ و گولا باری کرتی ہیں۔

سیکریٹری خارجہ کے مطابق جمعرات کو بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیااور بھارتی فائرنگ و گولا باری پر شدید احتجاج کیا گیا۔اعزاز چوہدری نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے اب تک چھبیس پاکستانی شہید، ایک سو سات زخمی ہوئے ہیں جبکہ شہدا و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے جوارا اور شاہ کوٹ سیکٹر پر بھارت کی جانب بھاری توپخانے کے استعمال کی بھی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ تیرہ سال بعد بھارت نے اس نوعیت کے بھاری ہتھیار استعمال کئے۔

Read Comments