Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نااہل ترین ہے۔
راجن پورمیں غلام فرید کے مزارپرفاتحہ خوانی کے بعد فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان اورکے پی حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بنایااور کہا خیبرپختونخوا حکومت نااہل ہے۔
فضل الرحمان نےکہا کہ وزیراعظم سے استعفا مانگنے والوں میں اگرغیرت ہے تو خود استعفا کیوں نہیں دیتے ؟فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کی وجہ سے کشمیریوں کی آواززندہ ہے۔