سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نجی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ

شائع 11 نومبر 2016 07:10am

کراچی:سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد علی الصبح نجی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے۔

سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اپنا منصب چھوڑنے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے،عشرت العباد خان کراچی ایئرپورٹ پر افسردہ دکھائی دیئے۔

مختصر وقت میں میڈیا سے مختصر بات چیت کی کہا کہ لوگوں کی محبتیں اور دعائیں سمیٹ کر جارہا ہوں،اگر کسی کی دل آزاری ہو تو معاف کردینا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ گورنر کا عہدہ کسی دباؤ کے تحت نہیں چھوڑا،کچھ دن آرام کے لئے دبئی جارہا ہوں، جلد ہی واپس لوٹ آؤں گا۔

البتہ عوامی حلقوں کی جانب سے یہ سوال ضرور کیا جارہا ہے،کہ 14سال گورنر رہنے کے باوجود آرام کیلئے کیا ان کے پاس پاکستان میں کوئی گھر نہیں؟ یا معاملہ کوئی اور ہے۔

Read Comments