ممبئی:بولی وڈ اداکارہ اور نوجوان دلوں کی دھڑکن عالیہ بھٹ بولی وڈ کنگ کی کتنی بڑی مداح ہیں اس کا اندازہ ان کے اس انٹرویو سے ہوتا ہے جو انہوں نے حال ہی میں ایک بھارتی جریدے کو دیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ نے انٹرویو میں کہا کہ وہ بچپن سے شاہ رخ اور ان کے گانوں کی مداح ہیں ۔
بچپن میں وہ ان کے گانوں کوئی مل گیا اور یہ لڑکا ہے دیوانہ پر ڈانس کیا کرتی تھیں ،انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے اتنی زیادہ پسند تھی کہ میں نے کاجول کی طرح بال بھی کٹوائے تھے۔
شاہ رخ کے ساتھ اگلی آنے والی فلم کے حوالے سے جب ان سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کے ساتھ رومینس کرتے ہوئے میں بہت گھبرائی تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کی اتنی زیادہ خوشی ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں مر جاﺅںگی،انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ کے گانوں پرڈانس کرنے سے مجھے سکون ملتا ہے ۔
ان کے گانوں پر ڈانس کرنا ہی میری تھراپی ہے اور جب تک ان کے گانے میرے پاس ہیں مجھے کسی ماہر نفسیات کی ضرورت نہیں ہے۔