نہال ہاشمی نےعشرت العباد کو دہشتگردوں کا نمائندہ قرار دےدیا

شائع 11 نومبر 2016 10:31am

کراچی:مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے ڈاکٹر عشرت العباد کو دہشتگردوں کا نمائندہ قرار دے دیا۔

سابق گورنر سندھ ملک سے کیا گئے،ن لیگ کے سینیٹر کی آنکھوں میں کھلنے لگے،نہال ہاشمی سابق گورنر سندھ کے خلاف ایسے بولے کہ انہیں دہشتگردوں کا نمائندہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ 14سال قبل جو نمائندہ گورنر ہاؤس آیا آج اس سے پاک ہوگیا۔

نہال ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو نہ ماننے والوں کا خاتمہ ہوگیا،گورنر ہاؤس پر اب دہشتگردوں کا نہیں عوام کا نمائندہ آگیا ہے۔

لیکن نہال ہاشمی صاحب یہ بات تو بھول ہی گئےکہ ان کے دور حکومت میں جب بھی وزیراعظم گورنر سندھ سے ملنے آتے تھے،تو نہال ہاشمی میں ان کے پیش پیش ہوتے تھے اور گورنر ان کی آنکھوں کا تارا لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ انہیں آج کیسے یاد آگیا کہ گورنر سندھ دہشتگردوں کے نمائندے ہیں۔

Read Comments