بعض لوگ ملکی ترقی روکنے کی کوشش کررہے ہیں، نواز

شائع 11 نومبر 2016 12:27pm

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بعض لوگ ملکی ترقی کے ایجنڈے کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ ن لیگ نے انٹرچینج بنانے کا وعدہ پورا کیا کیونکہ یہاں کے عوام ان سے پیار کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لوڈ شیڈنگ کی لعنت ملک میں پیدا کرنے والوں سے سوال کریں جبکہ ان لوگوں سے بھی سوال کرناچاہیئے جو کہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل ہورہے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو گھروں میں گیس پہنچا رہی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ انکی حکومت نے ملک  سے دہشت گردی بھی ختم  کی ہے۔

 اس موقعے پر انہوں نے سی پیک کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ اس سے ملک کا نقشہ بدل رہا ہے اور لوگوں کے چولہے جل رہے ہیں۔ انہوں نے  دوہزار اٹھارہ  تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ملک سے ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے ن لیگ کی حکومت کی جانب سے شروع ہونے والے  حالیہ اور آئندہ منصوبوں سے متعلق بھی عوام کو آگاہ کیا۔

Read Comments