اقتدار صرف عوام کا حق ہے،آصف زرداری

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2016 02:01pm

دبئی:آصف علی زرداری کہتے ہیں من پسند احتساب، دوہرا معیار اورسیاسی جوڑ توڑ کے لیے کرپشن کا نام استعمال کرنا بدترین کرپشن ہے،ملکی سلامتی کو داوٴ پر لگانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی اٹھاسی ویں سالگرہ کے موقع پر آصف علی زرداری نے پیغام جاری کیا،کہا کسی فرد یا ادارے کوزبردستی اقتدارپرقبضہ نہ کرنے دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،اقتدار صرف عوام کا حق ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا مذہب کے نام پر انتہاپسندوں کو اقتدارپر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، عدلیہ کوئی قانون سازی نہیں کر سکتی اور نہ ہی اس کی مجازہے۔سابق صدر نے کہا کہ من پسند احتساب، مقدس گائے کا نظریہ، دوہرا معیار اورسیاسی جوڑ توڑ کے لیے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی بدترین کرپشن ہے جس کی مزاحمت کریں گے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی سی او کے تحت حلف لینے، آئین سے روگردانی کرنے والوں، ڈکٹیٹروں کے قبضے کی توثیق کرنے اور نان سٹیٹ ایکٹرز کے ذریعے ملکی سلامتی کو دای پرلگانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

Read Comments